ابنا: ایک بدھ مت پادری نے سری لنکا کے شہر"دھیوالا" کے علاقے "اٹیڈیا" میں واقع "الھبہ" مسجد پرحملہ کرتے ہوئے نمازیوں کودھمکی دی ہے کہ وہ اس مسجد کے دروازے بند کردیں۔علاقے کے گورنرہاوس کی کونسل کے رکن مجیب الرحمن نے کہا ہے کہ سری لنکا کے مندرسومناراما کے سربراہ نے اس مسجد کے دروازوں کوبند کرنے کی دھمکی دی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دس سال پہلے یہ مسجد تاسیس کی گئی تھی اوراسے سرکاری سطح پراندراج کیا گیا تھا اوریہ قانون کے مخالف نہیں ہے جبکہ اس بد ھ مت پادری نے اپنے تعصب آمیز اقدام کے تحت اس مسجد کوبند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
.......
/169